سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر غور
فیز فور کیلئے لسٹ کی تیاری شروع ، مزید 6 ہزار 460 سکول آؤٹ سورس کرنیکا امکان
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سرکاری سکولوں کی آؤٹ سورسنگ کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر غور، پہلے 3 مراحل کے نتائج کے بعد محکمہ سکول ایجوکیشن نے فیز فور کیلئے بھی سکولوں کی فائنل لسٹ کی تیاری شروع کر دی ،مزید 6 ہزار 460 سرکاری سکولز آؤٹ سورس کیے جانے کا امکان ہے ۔ فیز فور کی مجوزہ فہرست میں 600 ہائی سکولز جبکہ 5 ہزار 860 پرائمری اور مڈل سکولز شامل ہیں۔ آؤٹ سورسنگ پروگرام کے تحت سکولوں کو بہتر انداز میں چلانے اور تعلیمی سہولیات میں بہتری کیلئے مزید سکولوں کو پروگرام میں شامل کرنے پر غور کیا جا رہا ہے ۔ ذرائع کے مطابق فائنل لسٹ کی تیاری کے بعد آؤٹ سورسنگ کے آئندہ مرحلے کیلئے مزید پیشرفت کی جائیگی۔فیز فور کی حتمی فہرست سامنے آنے کے بعد آؤٹ سورس کیے جانے والے سکولوں کی تعداد اور آئندہ طریقہ کار کی مزید تفصیلات واضح ہونگی۔ فیز فور کے تحت سکولوں کی حتمی تعداد کا فیصلہ فائنل لسٹ مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments