دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا
لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے)ریلوے انتظامیہ کے دعوؤں کے باوجود ٹرین شیڈول معمول پر نہ آسکا،کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ۔۔۔
کراچی سے آنے والی پاک بزنس ایکسپریس 5 گھنٹے علامہ اقبال ایکسپریس 4 گھنٹے 25 منٹ، ملت ایکسپریس 4 گھنٹے ،خیبر میل ایکسپریس 2 گھنٹے 45 منٹ ،کراچی ایکسپریس 1 گھنٹہ 45 منٹ، گرین لائن ایکسپریس 1 گھنٹہ 40 منٹ ،عوام ایکسپریس 1گھنٹہ 30 منٹ اور فرید ایکسپریس 1 گھنٹہ 25 منٹ لیٹ ہوئی۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments