رواں ماہ کچرا، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک جلانے پر 3970وارننگ نوٹس

رواں ماہ کچرا، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک  جلانے پر 3970وارننگ نوٹس

لاہور(اپنے سٹی رپورٹر سے)یکم ستمبر سے اب تک کی گئی انسدادِ سموگ کارروائیوں کی رپورٹ جاری، کچرا، ٹائر، ربڑ اور پلاسٹک جلانے پر 3970 وارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔

 کوڑا کرکٹ جلانے پر 3 لاکھ 34 ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے گئے ،ٹریفک کی روانی میں رکاوٹ بننے والی تجاوزات کے خلاف 9423 نوٹس جاری کیے گئے، تجاوزات کے خلاف کارروائیوں میں 9 لاکھ 87 ہزار 300 روپے جرمانہ عائد کیا گیا، سموگ اور گردوغبار کے تدارک کے لیے 15 ہزار 669 کلومیٹر پانی چھڑکاؤ کیا گیا۔  فضائی آلودگی میں کمی کے لیے 2549 نئے درخت لگائے گئے ،درختوں کی غیر قانونی کٹائی کے خلاف 89 کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...