ٹھوکر نیاز بیگ کی ری ماڈلنگ منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا

ٹھوکر نیاز بیگ کی ری ماڈلنگ منصوبے پر عملدرآمد نہ ہوسکا

موٹر وے اور فیروز پور روڈ کی جانب دو ایلی ویٹڈ یوٹرنز بنانیکی بھی تجویز تھی

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )ٹریفک کے بڑھتے ہوئے دباؤ کو کم کرنے کے لیے ٹیپا کی جانب سے ٹھوکر نیاز بیگ کی ری ماڈلنگ کا جامع پلان تیار کیا گیا۔ مجوزہ منصوبہ ڈی جی ایل ڈی اے کو جمع بھی کرایا گیا، تاہم منصوبے کے مختلف حصوں پر تاحال عملی کام شروع نہیں ہوسکا۔پلان کے تحت موٹر وے اور فیروز پور روڈ کی جانب دو ایلی ویٹڈ یوٹرنز بنانے کی تجویز دی گئی تھی۔فیروز پور روڈ پر قینچی سٹاپ کی طرز کے ایلی ویٹڈ یوٹرنز بھی منصوبے میں شامل کیے گئے ، مگر یہ تجویز بھی عملی شکل اختیار نہ کرسکی۔

کینال روڈ ٹھوکر پر ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے تین یوٹرنز بنانے کا فیصلہ کیا گیا، لیکن موجودہ صورتحال میں ٹریفک کے مسائل برقرار ہیں۔نظریہ پاکستان روڈ کی جانب ٹریفک کی روانی بہتر بنانے کے لیے ریمپ کی تجویز بھی پلان کا حصہ تھی، جو تاحال فائلوں سے باہر نہ آسکی۔صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے والے غیرقانونی رکشہ سٹینڈز بھی بدستور قائم ہیں، جس سے چوک کے اطراف ٹریفک کی روانی متاثر ہوتی ہے ۔ٹیپا اور ایل ڈی اے کی جانب سے ماضی قریب میں بھی ٹھوکر نیاز بیگ کی ٹریفک ری ماڈلنگ کے منصوبے تیار کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...