پٹواریوں کاسرکلز سے غائب رہنا معمول ، سائل خوار
مواضعات سمیت دفتر قانونگو، ریکارڈ رومز،ریڈر پیشی کیلئے 190 پٹواری دستیاب
لاہور (عمران اکبر) لاہور کے 364 موضع جات پر صرف 138 پٹواری تعینات ،ہرپٹواری تین موضع جات کا ذمہ دار ،پٹواریوں کی کمی ،ڈیوٹی سے غیر حاضر ی روزانہ کا معمول بن گیا ،پراپرٹی کے لین دین میں استعمال ہونے والے کاغذات فرد نقل ، فرد بیع اور رجسٹریوں کیلئے ہزاروں مکین رل گئے ،ذرائع کے مطابق تحصیل میں مواضعات کی تعداد کے مطابق پٹواری دستیاب نہیں ،متعدد تحصیلوں میں 5 ، 5 موضہ جات کیلئے محض 1 پٹواری دستیاب ہے ،تحصیل صدر کے 62 مواضعات میں محض 15 پٹواری تعینات ،رائیونڈ کے 51 مواضعات کی ذمہ داری صرف 15 پٹواریوں کے زمہ ہے ،تحصیل واہگہ کے 62 مواضعات کیلئے محض 16 پٹواری دستیاب ہیں ،راوی کے 23 مواضعات میں 9، علامہ اقبال کے 19 موضع جات کیلئے 11 پٹواری موجود ،تحصیل نشتر میں 24 کے بجائے 18، ماڈل ٹاؤن میں 21 کے بجائے 12 پٹواری دستیاب ،تحصیل سٹی میں 26 کی بجائے 16، شالیمار 21 موضہ جات میں محض 16 پٹواری مامور ،تحصیل کینٹ میں 23 مواضعات میں صرف 10 پٹواری خدمات سرانجام دے رہے ہیں ، ریونیو حکام کے مطابق مواضعات سمیت دفتر قانونگو، ریکارڈ رومز، تحصیل حاضر، ریڈر پیشی قانونگو کیلئے ضلع بھر میں مجموعی طور پر 190 پٹواری دستیاب ہیں ،لاہور میں پٹواریوں کی آخری بھرتی 24 سال قبل ہوئی تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments