اضلاع کے قبرستانوں میں شجرکاری منصوبوں کی ہدایت

اضلاع کے قبرستانوں میں شجرکاری منصوبوں کی ہدایت

پلکن، ٹرمینیلیا، گاب اور دیگر اقسام کے درخت منتخب کیے جائیں گے :ڈی جی

لاہور( سٹاف رپورٹر سے )پنجاب ہارٹی کلچر اتھارٹی نے اپنے زیرِ انتظام اضلاع کے قبرستانوں میں شجرکاری کا منصوبہ بنایا ہے جس کے تحت شہر ہائے خموشاں میں سایہ دار اور مقامی درخت لگائے جائیں گے ۔ڈی جی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید نے ضلعی ایجنسیوں کو اپنے اپنے علاقوں کے قبرستانوں کی نشاندہی کرکے شجرکاری کے منصوبے مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قبرستانوں میں مقامی ماحول سے مطابقت رکھنے والی سدا بہار، گھنے اور سایہ دار اقسام کو ترجیح دی جائیگی۔ شجرکاری کے لیے پلکن، ٹرمینیلیا، گاب اور دیگر مقامی اقسام کے درخت منتخب کیے جائیں گے ۔ ایسے درختوں کا انتخاب کیا جائے گا جو کم پانی میں بھی نشوونما پا سکیں تاکہ پودوں کی دیکھ بھال آسان رہے ۔ قبرستانوں میں شجرکاری کے دوران قبروں کے تحفظ کو بھی مدنظر رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...