سائنس کالج میںنیشنل محسن انسانیت سیرت کوئز مقابلے
نبی پاک ؐ کی زندگی ہمارے لئے رول ماڈل:ناظم اعلیٰ کاتقریب سے خطاب
لاہور (اپنے سٹاف رپورٹرسے )ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ اسلامی جمعیت طلبہ قرآن و سنت کی بنیاد پر معاشرے کو جوڑنا چاہتی ہے ۔ جمعیت کا نصب العین کسی شخصیت، لسانیت یا علاقے کی بنیاد پر نہیں، بلکہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کے بتائے ہوئے اصولوں کے مطابق انسانی زندگی کی تعمیر کے ذریعے رضائے الٰہی کا حصول ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسی نصب العین کے تحت اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم طلبہ کی زندگی کی تعمیر اور ان کی کردار سازی کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ سائنس کالج لاہور میں منعقدہ نیشنل محسنِ انسانیت سیرت کوئز کمپٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ تقریب سے سیکرٹری جنرل ابوزر غفاری، اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل حسن امین، ناظم صوبہ حذیفہ عثمان، ناظم لاہور عبداللہ عباس، معتمد لاہور سیف الاسلام اور ناظم گورنمنٹ سائنس کالج محمد بلال ساجد نے بھی خطاب کیا۔صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا کہ نبی کریم ؐ کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ اور رول ماڈل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments