ورلڈ فارماسسٹ ڈے پریس کلب کے باہر مظاہرہ
لاہور (ہیلتھ رپورٹر)دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی ورلڈ فارماسسٹ ڈے منایا جا رہا ہے۔
تاہم اس عالمی دن کے موقع پر لاہور پریس کلب شملہ پہاڑی کے باہر فارماسسٹوں کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے میں فارماسسٹوں نے اپنے قانونی، پیشہ ورانہ اور روزگار کے حقوق کے لیے آواز بلند کی۔صدر پاکستان ڈرگ لائرز فورم نور مہر کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں 7 ہزار بے روزگار فارماسسٹوں کو فوری روزگار دیا جائے جبکہ تمام سرکاری و نجی ہسپتالوں میں کلینیکل فارماسسٹ تعینات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments