جوہر ٹاؤن میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار،شہری پریشان
سڑکوں کی فوری مرمت کیلئے 50 کروڑ کے فنڈز اور ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کا اعلان بھی تاحال عملی شکل اختیار نہ کرسکا ایل ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں کارپٹنگ اور پیچ ورک کا کام بھی متاثر ،کارپٹنگ لیئر اکھڑنے کے بعد نیچے سے پتھر نمایاں
لاہور( شیخ زین العابدین )ایل ڈی اے کی ہاؤسنگ سکیموں میں متعدد سڑکوں کی کارپٹنگ اور پیچ ورک کا کام متاثر ہے ۔جوہر ٹاؤن کی سڑکوں سے اوپری کارپٹنگ لیئر اکھڑنے کے بعد نیچے سے پتھر نمایاں ہونے لگے ۔سڑکوں کی فوری مرمت کے لیے 50 کروڑ روپے کے فنڈز اور ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ کا اعلان بھی تاحال عملی شکل اختیار نہ کرسکا۔سروے کے مطابق جوہر ٹاؤن کی متعدد شاہراہوں پر اوپری کارپٹنگ لیئر اکھڑنے سے سڑک کے نیچے موجود پتھر نمایاں ہوگئے ۔ٹوٹ پھوٹ اور گڑھوں کے باعث گاڑیوں کو انتہائی سست رفتاری سے گزرنا پڑتا ہے ، جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے لگی ہے ۔ سڑکوں کی بروقت مرمت نہ ہونے سے مسئلہ مزید بڑھ رہا ہے ۔ ایل ڈی اے کی اپنی ہاؤسنگ سکیموں میں کارپٹنگ اور پیچ ورک کا کام بھی متاثر ہے ۔شہر میں سڑک ٹوٹنے کی صورت میں فوری کارروائی کے لیے ایم اینڈ آر ڈائریکٹوریٹ بنانے کا اعلان کیا گیا تھا۔فیصلہ یہ تھا کہ سڑک کی خرابی سامنے آتے ہی مرمت کی ذمہ داری اسی ڈائریکٹوریٹ کو سونپی جائے گی، لیکن اعلان کردہ میکنزم تاحال فعال نہیں ہوسکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments