قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والا ملزم شک پر بری

قتل کے مقدمے میں عمر قید  پانے والا ملزم شک پر بری

لاہور (کورٹ رپورٹر) ناقص پراسکیوشن اور ناقص تفتیش کے باعث لاہور ہائیکورٹ سے ملزمان بری ہونے لگے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے قتل کے مقدمے میں عمر قید پانے والے ملزم راجہ شاہد کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا۔ عدالت نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزم کی اپیل منظور کرلی۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ملزم راجہ شاہد کی اپیل پر سماعت کی۔ ملزم کی جانب سے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ان کے مؤکل پر شہری رانا نعیم قصیر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کا الزام ہے ، جبکہ سی سی ٹی وی ویڈیو میں فائرنگ کرنے والا شخص کوئی اور ہے ۔ ملزم کو جان بوجھ کر مقدمے میں نامزد کیا گیا، شریک ملزمان کو بھی ٹرائل کورٹ بری کرچکی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...