درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بے ضابطگیاں ،کارروائی کافیصلہ
لاہور(خبر نگار)لاہور کے سرکاری سکولوں میں درجہ چہارم کی بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کا معاملہ، محکمہ سکول ایجوکیشن نے 59 افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔
چار سال قبل ہونے والی بھرتیوں میں ایسے افراد کو بھی ملازمتیں دینے کا انکشاف ہوا ہے جنہوں نے درخواستیں ہی جمع نہیں کروائی تھیں، جبکہ تقریباً 200 بھرتیوں کو پہلے ہی جعلی قرار دیا جاچکا ہے ۔ تفصیل کے مطابق بھرتیوں میں سامنے آنے والی مبینہ بے ضابطگیوں پر ذمہ دار افسران اور ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق لاہور کے سرکاری سکولوں میں چار سال قبل 400 سے زائد درجہ چہارم ملازمین بھرتی کیے گئے تھے ۔بھرتی کے عمل کی جانچ پڑتال کے دوران مختلف بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض ایسے افراد کو بھی درجہ چہارم کی ملازمتیں دی گئیں جنہوں نے بھرتی کے لیے درخواستیں تک جمع نہیں کروائی تھیں۔ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر 59 افراد کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی شروع کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments