سکل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام بارے نوٹیفکیشن منسوخ
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں نئی سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ اتھارٹی بنانے کا فیصلہ چند روز بعد ہی واپس لے لیا گیا۔ محکمہ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ نے پنجاب سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ اتھارٹی کے قیام سے متعلق جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ کردیا۔
ذرائع کے مطابق محکمہ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ کی جانب سے نئی اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن 14 ستمبر 2026 کو جاری کیا گیا تھا، تاہم صرف چار روز بعد 18 ستمبر 2026 کو مذکورہ نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔نوٹیفکیشن کے تحت پنجاب میں سکلز ڈویلپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے معاملات کو مربوط بنانے کے لیے نئی اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ اس سلسلے میں پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (ٹیوٹا)، پنجاب بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن (پی بی ٹی ای) سمیت متعلقہ اداروں کو بھی نئی اتھارٹی کے قیام سے آگاہ کیا گیا تھا۔تاہم محکمہ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ نے 14 ستمبر کو جاری کیا گیا نئی اتھارٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن 18 ستمبر کو واپس لے لیا۔ یوں سکلز ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ چند روز بھی برقرار نہ رہ سکا۔نئی اتھارٹی کے قیام کے اعلان کے بعد اچانک نوٹیفکیشن واپس لیے جانے سے محکمہ سکل ڈویلپمنٹ کے فیصلے سے متعلق مختلف سوالات بھی سامنے آگئے ہیں۔ تاہم نوٹیفکیشن واپس لینے کی وجوہات کے حوالے سے محکمہ کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی تفصیلی وضاحت سامنے نہیں آئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments