غیر اعلانیہ چھٹیاں ختم کرنے اور میٹرک سلیبس میں کمی کا مطالبہ
لاہور(خبر نگار )پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن نے غیر اعلانیہ چھٹیاں ختم کرنے اور نہم و دہم کے سلیبس میں کمی کا مطالبہ کردیا۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات میں صرف چار ماہ باقی رہ گئے ہیں، جبکہ طلبہ کو مکمل نصاب کی تیاری کے لیے محدود وقت دستیاب ہے ۔پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن کے مطابق نہم اور دہم جماعت کا موجودہ سلیبس طلبہ کی استعداد اور آئی کیو لیول سے زیادہ ہے ، جس کے باعث مقررہ وقت میں پورا نصاب مکمل کروانا مشکل ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments