مرکزی مسلم لیگ کا بسنت کیخلاف مظاہروں کا فیصلہ

مرکزی مسلم لیگ کا بسنت  کیخلاف مظاہروں کا فیصلہ

لاہور( این این آئی)مرکزی مسلم لیگ لاہور نے 10 روزہ بسنت فیسٹیول کے خلاف عدالت سے رجوع اور پرامن احتجاجی مظاہروں کا فیصلہ کیا ہے ۔

مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری چودھری حمید الحسن گجر کی زیر صدارت تنظیمی اجلاس ہواجس میں لاہور کے تمام صوبائی حلقوں کے جنرل سیکرٹریز نے شرکت کی ۔حمید الحسن گجر نے کہا کہ 10 روزہ بسنت کا فیصلہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے خدشات کو نظرانداز کرنے کے مترادف ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...