پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں بچوں کے تحفظ بارے ایم او یو
بچوں کے محفوظ مستقبل کیلئے اقدامات وقت کی ضرورت :عرفان صادق تارڑ
لاہور (کورٹ رپورٹر) پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم ایم او یو سائن کرنے کی تقریب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ اور ایس ایس جی ٹی گلوبل کی چیف ایگزیکٹو عاصمہ فرہاد نے ایم او یو پر دستخط کیے ، معاہدے کے بعد دستاویزات کا تبادلہ بھی کیا گیا۔پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس میں بچوں کے تحفظ سے متعلق اہم ایم او یو سائن کرنے کی تقریب، پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ اور ایس ایس جی ٹی گلوبل کی چیف ایگزیکٹو عاصمہ فرہاد نے ایم او یو پر دستخط کرنے سے متعلق تقریب منعقد ہوئی اس موقع پر بچوں کے تحفظ اور حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پراسیکیوٹر جنرل پنجاب آفس اور ایس ایس جی ٹی گلوبل کے درمیان ایم او یو سائن کر دیا گیا۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب عرفان صادق تارڑ اور ایس ایس جی ٹی گلوبل کی چیف ایگزیکٹو عاصمہ فرہاد نے ایم او یو پر دستخط کیے ، جس کے بعد دونوں جانب سے دستاویزات کا تبادلہ کیا گیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ بچوں کے محفوظ مستقبل کے لیے مشترکہ اقدامات وقت کی اہم ضرورت ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments