قرآن و سنہ موومنٹ کادفاعِ حرمین شریفین سیمینار
اہلحدیث جماعتوں کے قائدین کی شرکت ، متفقہ لائحہ عمل کے عزم کا اظہار
لاہور(سیاسی نمائندہ)قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام دفاعِ حرمین شریفین سیمینار اور آل پارٹیز تحفظ حرمین شریفین کانفرنس میں مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام، مدارس کے مدیران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے حرمین شریفین کے تحفظ، حرمت اور تقدس کے لیے ہر ممکن آئینی، قانونی اور پُرامن جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے ۔ مقررین نے کہا کہ حرمین شریفین کا تحفظ ہر مسلمان کی شرعی ذمہ داری ہے ، یہ کسی ایک جماعت یا ملک کا نہیں بلکہ پوری امتِ مسلمہ کا مسئلہ ہے ، جبکہ سعودی عرب کو ضرورت پیش آنے کی صورت میں اہلحدیث نوجوان حرمین شریفین کے دفاع کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کو تیار ہیں۔قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام دفاعِ حرمین شریفین سیمینار مرکز بیت العتیق لاہور میں چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ پاکستان علامہ ابتسام الٰہی ظہیر کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ سیمینار میں مختلف دینی جماعتوں کے قائدین، علمائے کرام، مدارس کے مدیران اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر آل پارٹیز تحفظ حرمین شریفین کانفرنس بھی منعقد ہوئی جس میں مختلف اہلحدیث جماعتوں کے قائدین اور رہنماؤں نے شرکت کی اور دفاعِ حرمین شریفین کے حوالے سے متفقہ لائحہ عمل کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments