سکولوں میں حادثات ، غیرمعمولی واقعہ کی کی فوری رپورٹنگ لازمی قرار

سکولوں میں حادثات ، غیرمعمولی  واقعہ کی کی فوری رپورٹنگ لازمی قرار

لاہور(خبر نگار )سرکاری سکولوں اور دفاتر میں حادثات، ہنگامی حالات اور کسی بھی غیر معمولی واقعہ کی فوری رپورٹنگ لازمی قرار دیدی گئی۔

 ڈی پی آئی نے  واقعہ پیش آنے کی صورت میں فوری اطلاع دینے کی ہدایت کردی۔ سرکاری سکول یا دفتر میں حادثہ، آگ لگنے ، عمارت منہدم ہونے ، سکیورٹی واقعے ، قدرتی آفت، سنگین چوٹ یا جانی نقصان سمیت کسی بھی غیر معمولی واقعے کی اطلاع فوری طور پر دینا ہوگی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...