ڈیڑھ سو دکانوں کی نیلامی روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب
لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس احمد ندیم ارشد نے جڑانوالہ میونسپل کمیٹی انتظامیہ کوڈیڑھ سو دکانوں کی نیلامی سے روکتے ہوئے فریقین سے 22 اکتوبر کو جواب طلب کرلیا۔
شیخ غفار و دیگران نے موقف اپنایاکہ سکیورٹی کی مد میں 2005 میں پانچ پانچ لاکھ روپے جمع کرائے ، بہت سے دکانداروں نے یہ دکانیں بھی خود تعمیر کی ہے ،درخواست گزار مجوزہ کرائے سے پہلے ہی دو ہزار روپے زیادہ کرایہ دے رہے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments