لیسکو افسروں کی بدعنوانیوں بارے تحریک التوائے کارجمع

لیسکو افسروں کی بدعنوانیوں بارے تحریک التوائے کارجمع

الہ آباد میں ہائی ٹینشن تاریں ہٹانے کیلئے شہری سے ڈیڑھ لاکھ رشوت لی گئی

لاہور(سیاسی نمائندہ)حکومتی رکن پنجاب اسمبلی احسن رضا خان نے لیسکو افسران کی مبینہ بدعنوانی، غفلت، اوور بلنگ، طویل لوڈشیڈنگ اور شہریوں کو درپیش دیگر مسائل کے خلاف تحریک التوائے کار جمع کرا دی، جس میں چونیاں کے علاقے الہ آباد میں ہائی ٹینشن تاریں ہٹانے کیلئے شہری سے ڈیڑھ لاکھ رشوت وصول کرنے ، رقم لینے کے باوجود کام مکمل نہ کرنے اور بعد ازاں شہریوں کے خلاف بجلی چوری کا مبینہ جھوٹا مقدمہ درج کرا کے انتقامی کارروائی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔ چونیاں کے علاقے الہ آباد میں ہائی ٹینشن تاریں ہٹانے کیلئے شہری سے لیسکو افسران نے ڈیڑھ لاکھ روپے مبینہ رشوت وصول کی، تاہم رقم وصول کرنے کے باوجود ہائی ٹینشن تاریں ہٹانے کا کام مکمل نہیں کیا گیا۔ تحریک میں کہا گیا ہے کہ پولیس کی تفتیش اور ویڈیوز سے ایف آئی آر جھوٹی ثابت ہوئی اور نامزد افراد واقعہ کے وقت موقع پر موجود بھی نہیں تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...