2 رکنی موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ پکڑاگیا
لاہور(کرائم رپورٹر)شالیمار پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے 2رکنی موٹرسائیکل چور و ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس نے ملزمان کو شیراں والی پارک سے ٹریس کرکے حراست میں لیا۔ ایس پی سول لائنز منزہ کرامت کے مطابق گرفتار ملزمان وسیم عرف چھیما اور عرفان عرف شانی مارکیٹوں اور گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں چوری کرکے انہیں وارداتوں میں استعمال کرتے تھے جبکہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہوجاتے تھے ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے 2 چوری شدہ موٹرسائیکلیں اور 2پستول برآمد کرلیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments