جمعیت کا 7اکتوبر کو ملک بھر میں یوم غزہ منانے کااعلان
لاہور(خبر نگار)ناظمِ اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صاحبزادہ وسیم حیدر نے کہا ہے کہ 7 اکتوبر کو ملک بھر میں اہلِ فلسطین سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ‘‘یومِ غزہ’’ کے طور پر منایا جائے گا۔
ملک بھر کی جامعات اور کالجز میں مظاہرے ، ریلیاں اور مارچز منعقد کیے جائیں گے ، جبکہ پشاور میں بڑا یکجہتیٔ غزہ اجتماع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور اسرائیل امتِ مسلمہ کو تقسیم نہیں کر سکتے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ سپورٹس کمپلیکس ملاکنڈ میں نیشنل محسنِ انسانیت سیرت کوئز کمپٹیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments