حوالہ ہنڈی ، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار

حوالہ ہنڈی ، غیر قانونی کرنسی  ایکسچینج میں ملوث 2 ملزم گرفتار

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کی کارروائی ،حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار ،ایس ایچ او عرفان خان کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کی۔

گرفتار ملزمان کی شناخت زوہیب اور اویس کے نام سے ہوئی ہے ،ملزمان کو چھاپہ مار کارروائی میں لاہور سے گرفتار کیا گیا،گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں ،ملزمان سے 30 لاکھ 62 ہزار پاکستانی روپے برآمد ہوئے ہیں ،ملزمان سے پاؤنڈ، عرب اماراتی دینار، چیک بکس اور پرائز بانڈ بھی برآمد،ملزمان سے موبائل فون اور حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...