لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ریلوے رابطہ بدستور منقطع
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لاہور اور فیصل آباد کے درمیان ریلوے رابطہ بدستور منقطع، قلعہ ستار شاہ کے قریب سیلابی ریلے سے متاثرہ پل تاحال بڑی رکاوٹ 67 روز گزرجانے کے باوجود مرمتی کام نہ شروع ہوسکا۔
،27 جولائی کو سیلابی ریلے سے پل متاثر ہونے کے باعث لاہور-فیصل آباد ریلوے سیکشن پر ٹرین آپریشن معطل کیا گیا، دو ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے بعد بھی متاثرہ پل اور ٹریک کی بحالی کا کام شروع نہ ہوسکا ،قلعہ ستار شاہ اور مسن کالر کے درمیان ریلوے پل سیلابی پانی سے شدید متاثر ہوا، ٹریک کے انفراسٹرکچر کو بھی نقصان ہوا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments