ناصر باغ کے گرد ٹف ٹائلز کی تنصیب تیز کرنیکی ہدایت
ڈی جی ایل ڈی اے کادورہ ، آؤٹ فال روڈ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی ا ے طاہر فاروق نے گزشتہ روز ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ،،بھاٹی چوک، اندرون سرکلر روڈ،کچہری چوک اور آؤٹ فال روڈ کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ناصر باغ انڈر گراؤنڈ پارکنگ پلازہ اور اطراف میں جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ہدایت کی کہ ناصر باغ کے اطراف ٹف ٹائلز کی تنصیب کاکام تیز کیا جائے ۔ ناصر باغ سے ملحقہ کچہری چوک اور استنبول چوک میں رکاوٹیں،تعمیراتی میٹریل ہٹاکر انہیں کشادہ کیا جائے ۔ کچہری چوک میں واقع اورنج لائن میٹرو ٹرین کے پلرز کو خوبصورت اور جاذب نظر بنایا جائے ۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فنشنگ ورک کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے لٹکتی تاروں کو کور کرنے اور ملحقہ سڑکوں کو بھی کارپٹ کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے کی اندرون سرکلر روڈ پر فساڈ کے بقیہ کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے آؤٹ فال روڈ پر جاری کاموں کا بھی جائزہ لیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments