محکمہ مواصلات ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر سکا
شہر میں سدرن لوپ فور رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی فہرست میں شامل
لاہور( شیخ زین العابدین )مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس کی پہلی سہ ماہی گزر گئی، مگر محکمہ مواصلات و تعمیرات ایک بھی میگا پراجیکٹ شروع نہ کر سکا۔ذرائع کے مطابق مالی سال دو ہزار چھبیس ستائیس کے آغاز پر پنجاب حکومت نے مواصلات و تعمیرات کے شعبے میں متعدد بڑے منصوبے بجٹ کا حصہ بنائے ، تاہم تین ماہ گزرنے کے باوجود ان میں سے کسی ایک پر بھی عملی کام شروع نہیں ہو سکا۔لاہور میں سدرن لوپ فور رنگ روڈ کی تعمیر کا منصوبہ بھی اسی فہرست میں شامل ہے ۔اٹھارہ کلومیٹر طویل ایس ایل فور کو شاہکام چوک سے باظرلبانہ شرقپور روڈ تک تعمیر کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے ۔منصوبے کے تحت دریائے راوی پر نیا پل تعمیر کرنے کے ساتھ اسٹیٹ آف دی آرٹ سروس ایریا بھی قائم کیا جائے گا۔سدرن لوپ فور کی مجموعی لاگت پینتالیس ارب روپے مقرر کی گئی ہے ، جبکہ منصوبہ دو سال کی مدت میں مکمل کرنے کا ہدف رکھا گیا ہے ۔تاہم مالی سال کی پہلی سہ ماہی گزرنے کے باوجود ایس ایل فور کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے تاحال فنڈز جاری نہیں کیے گئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments