لہر اتھارٹی نے 22منصوبوں کیلئے 23ارب مانگ لئے
شاہدرہ کمپلیکس کیلئے 13کروڑ ، پارکنگ کیلئے زیادہ فنڈز رکھے :سیکرٹری بلدیات
لاہور(عمران اکبر)لہر اتھارٹی کے 22 منصوبوں کے بجٹ 26/27کے فنڈز تفصیلات سامنے آ گئیں۔ حکومت سے 23ارب روپے مانگ لئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق سپائس مارکیٹ دہلی گیٹ تا اکبری گیٹ کی بحالی ایک ارب 54لاکھ کی رقم مانگی گئی، شاہدرہ کمپلیکس کی بحالی کے لئے 13کروڑ فنڈز مانگے گئے ،لاہور قلعہ کے اضافی کاموں کی بحالی کیلئے دس کروڑ مانگے گئے ، پرانی قلعہ بند دیوار کی بحالی کے لئے 30کروڑ روپے مانگ لئے گئے ،شالیمار باغ کی بحالی 20کروڑ کے فنڈز درکار انارکلی، جین مندر، پان گلی، بخشش مارکیٹ کی بحالی پر 50کروڑ روپے مانگے گئے ،پرانی سٹیم پمپ ہاؤس کی بحالی ،پانی والا تالاب 6کروڑ روپے کے فنڈز درکار ،ٹولنٹن مارکیٹ، مال روڈ کے پاس زیرِ زمین پارکنگ 20کروڑ کے فنڈز رمانگے گئے ۔سیکرٹری بلدیات زید بن مقصود کا کہنا ہے کہ لہر اتھارٹی کے کل 22 منصوبے ہیں، ان میں سے زیرِ زمین آرکیڈپارکنگ کے 6 منصوبے سب سے زیادہ بجٹ رکھے گئے ہیں ،تعمیر و بحالی کی کچھ سکیمیں نئے بجٹ 2026 اور کچھ 2028 تک مکمل ہوں گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments