ریسکیو 1122 کا پنجاب یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کاآغاز

ریسکیو 1122 کا پنجاب یونیورسٹی میں سپورٹس گالا کاآغاز

مقابلوں میں ریسکیورز کے لیے مختلف کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا اہتمام

لاہور (سٹاف رپورٹر ) ریسکیو 1122 لاہور کے زیرِ اہتمام تین روزہ ریسکیو سپورٹس گالا 2026 کا آغاز پنجاب یونیورسٹی کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگیا جس کا افتتاح سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر (ستارہ امتیاز) نے کرکٹ کھیل کر کیا۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ سپورٹس گالا کے انعقاد کا مقصد ریسکیورز میں جسمانی فٹنس، نظم و ضبط، ٹیم ورک، باہمی تعاون اور صحت مند مسابقت کے جذبے کو فروغ دینا ہے ،ریسکیو 1122 جیسے ہنگامی ادارے کے اہلکاروں کے لیے جسمانی فٹنس اور ذہنی و جسمانی تیاری خصوصی اہمیت رکھتی ہے ۔اس موقع پر ضلعی ایمرجنسی افسر ڈاکٹر رضوان احمد ، ایمرجنسی آفیسر محمد اعظم، ایمرجنسی آفیسر عنایت اﷲ بلوچ، ریسکیو تحصیل افسران اور دیگر افسران و اہلکار بھی موجود تھے ۔قبل ازیں ضلعی ایمرجنسی افسر نے سیکرٹری ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ کو سپورٹس گالا کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تین روزہ مقابلوں میں ریسکیورز کے لیے مختلف کھیلوں اور جسمانی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے ،ریسکیو 1122 لاہور کا عزم ہے کہ صحت مند، باصلاحیت، پرعزم اور متحد ریسکیورز کے ذریعے شہریوں کو مؤثر،بروقت اور پیشہ ورانہ ایمرجنسی سروسز فراہم کرتے ہوئے محفوظ معاشرے کے قیام میں اپنا کردار بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...