وائلڈ لائف رینجرز کی ترقی 3 اہلکار سینئر عہدوں پر تعینات

وائلڈ لائف رینجرز کی ترقی  3 اہلکار سینئر عہدوں پر تعینات

لاہور( این این آئی)وائلڈ لائف پارکس ڈائریکٹوریٹ نے تین وائلڈ لائف رینجرز کو سینئر وائلڈ لائف رینجر کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفکیشن کے مطابق رائے شہادر علی کو سینئر وائلڈ لائف رینجر کے عہدے پر ترقی دے کر پراسیکیوشن لاہور میں تعینات کردیا گیا جبکہ غلام مصطفی کو بی ایس 11 میں سینئر وائلڈ لائف رینجر ترقی دے کر تحصیل شاہکوٹ تعینات کیا گیا ہے ۔اسی طرح ریاض احمد کو بھی سینئر وائلڈ لائف رینجر کے عہدے پر ترقی دے کر ضلع ننکانہ صاحب میں تعینات کردیا گیا۔محکمہ وائلڈ لائف کے مطابق تینوں افسران کی ترقی کا اطلاق فوری طور پر اور مستقل بنیادوں پر ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...