ریلوے پنشنرز کا لاہور ڈویژن آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ
مسائل گریڈ 1 سے 16 تک کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہیں:مظاہرین
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )ریلوے پنشنرز کا لاہور ڈویژن آفس کے باہر احتجاج،مظاہرین کی ریلوے انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی ،ریلوے ریٹائرڈ ملازمین کا کہنا ہے کہ ریلوے انتظامیہ کی جانب سے 2016 سے میرج گرانٹ ،لیو انکیشمنٹ،فئیر ول سیلری،میڈیکل ری امبرسمنٹ،بناولنٹ فنڈ اور اس کے بقایا جات ادا نہیں کئے جارہے ،2023 میں ریٹائر ہونے والے ملازمین کو تاحال گریجوایٹی کی ادائیگی نہیں ہوسکی ،بیواؤں کو عرصہ 14 سال سے پرائم منسٹر پیکیج اور گروپ انشورنس کی ادائیگی نہیں ہوئی، ہر چھ ماہ بعد بائیو میٹرک تصدیق کی شرط نے بھی بزرگوں کی مشکلات بڑھا دی ہیں، بزرگ پنشنرز کو اپنے آپ کو زندہ ثابت کرنے کے لیے کبھی نادرا، کبھی ہسپتالوں اور کبھی ریلوے دفاتر کے چکر لگانا پڑتے ہیں، عمر زیادہ ہونے کے باعث بائیو میٹرک تصدیق نہیں ہوتی تو پھر ہسپتال سے سرٹیفکیٹ لینا پڑتا ہے ، بزرگ پنشنرز کا کہنا ہے کہ یہ تمام مسائل گریڈ 1 سے 16 تک کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے ہیں،افسران کو ایسی تمام سہولیات ریٹائرڈ ہوتے ہی مل جاتی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے معاملے کا نوٹس لیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments