منشیات فروشی پر پولیس اہلکار پکڑا گیا
لاہور( کرائم رپورٹر)داتا دربار پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث حاضر سروس کانسٹیبل شاہد علی کو گرفتار کر لیا۔
خفیہ اطلاع پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔ ملزم نے فروخت کے لیے چرس کے 3 پیکٹ اپنے قبضے میں رکھے ہوئے تھے۔ گرفتارملزم کے قبضے سے 2 کلو 500 گرام چرس برآمد کر لی گئی۔ ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ اہلکار کے خلاف محکمانہ کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments