پنجاب بھر میں رواں سال 39 ہزار منشیات فروش گرفتار
40ہزار سے زائد مقدمات درج ،بھاری مقدار میں منشیات برآمد
لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال صوبہ بھر میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کے دوران 39 ہزار 311 منشیات فروش گرفتار جبکہ 40 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے گئے ۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان کے قبضے سے 21 ہزار 410 کلوگرام چرس، ایک ہزار 653 کلوگرام ہیروئن، ایک ہزار 399 کلوگرام آئس اور 381 کلوگرام افیون برآمد کی گئی، جبکہ 5 لاکھ 48 ہزار لیٹر سے زائد شراب بھی قبضے میں لی گئی۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ رواں سال لاہور میں 5 ہزار 887 منشیات فروش گرفتار کر کے 5 ہزار 676 مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان سے 2 ہزار 150 کلوگرام چرس، 107 کلوگرام ہیروئن، 685 کلوگرام آئس، 53 کلوگرام افیون اور 25 ہزار 417 لیٹر شراب برآمد کی گئی۔آئی جی پنجاب عبدالکریم نے ہدایت کی ہے کہ منشیات کی سپلائی چین میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر سخت سزائیں دلوائی جائیں۔ انہوں نے تعلیمی اداروں اور ہاسٹلز کے گردونواح میں منشیات فروشی کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی بھی ہدایت کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments