آتشزدگی کے واقعات روکنے کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

 آتشزدگی کے واقعات روکنے  کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ، آتشزدگی کے واقعات روکنے کے لئے درخواست سماعت کیلئے مقرر،چیف جسٹس عالیہ نیلم 6 اکتوبر کو جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی درخواست پر سماعت کریں گی۔

عدالت نے این ڈی ایم اے سیکرٹری صحت پنجاب اور ہسپتالوں کے ایم ایس نے جواب داخل کرانے کی ہدایت کر رکھی ہے ،درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بلڈنگ کوڈ اور فائر ایکٹ پر عمل نہ ہونے سے عمارتوں میں آگ لگنے کے واقعات ہورہے ہیں ایمرجنسی ہیلی کاپٹر سروس شروع نہ ہونے سے کئی جانیں ان حادثات کی نذرہوئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...