مانگا منڈی میں قبرستان جانیوالی سڑک کی تعمیر کیلئے درخواست دائر

مانگا منڈی میں قبرستان جانیوالی  سڑک کی تعمیر کیلئے درخواست دائر

لاہور (کورٹ رپورٹر)لاہورہائیکورٹ، مانگا منڈی میں شیخاں والا قبرستان جانیوالی خستہ حال سڑک کی تعمیر کیلئے درخواست دائر، احمد عبدللہ ڈوگر ایڈووکیٹ نے مؤقف اپنایا کہ شیخاں والا قبرستان جانے والی سڑک کئی سال سے خستہ حالی کا شکار ہے۔

 بارش کے دوران قبرستان جانے والی سڑک دلدل کی شکل اختیار کر لیتی ہے ، قبرستان تک رسائی کیلئے پختہ سڑک کی تعمیر عوامی اہمیت کا معاملہ ہے ، سڑکوں اور شہری انفراسٹرکچر کی تعمیر مقامی حکومت کی ذمہ داری ہے ، استدعا ہے کہ مانگا منڈی شیخاں والا قبرستان جانے والی سڑک تعمیر کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...