سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تصاویر ، تفصیلات طلب

سکولوں کی خطرناک عمارتوں کی تصاویر ، تفصیلات طلب

تصاویر کی بنیاد پر خطرناک کلاس رومز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا

لاہور(خبر نگار) خطرناک اور جزوی طور پر خطرناک قرار دیے گئے کلاس رومز کی موجودہ صورتحال جاننے کے لیے تمام سکول سربراہان سے تازہ تصاویر اور تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری ہدایات کے مطابق تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان اپنے سکولوں میں موجود خطرناک اور جزوی طور پر خطرناک کلاس رومز کی تازہ ترین صورتحال رپورٹ کریں گے ۔خطرناک کلاس رومز کی تصاویر لازمی طور پر جی پی ایس کیمرہ کے ذریعے بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ،سکول سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ خطرناک اور جزوی طور پر خطرناک کلاس رومز کی تصاویر بنا کر ایک گھنٹے کے اندر متعلقہ گروپ میں ارسال کی جائیں۔محکمہ تعلیم نے واضح کیا ہے کہ صرف پرانی تصاویر یا سابقہ ریکارڈ کافی نہیں ہوگا، بلکہ موجودہ صورتحال کی تازہ تصاویر فراہم کرنا ہوں گی۔محکمہ تعلیم کی جانب سے خطرناک عمارتوں کی تازہ تصاویر طلب کرنے کا مقصد سکولوں میں موجود خطرناک کلاس رومز کی موجودہ صورتحال کا فوری جائزہ لینا ہے ، ۔ہدایت کے مطابق جزوی طور پر خطرناک کلاس رومز کی بھی تازہ تصاویر اور مکمل تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔جی پی ایس کیمرہ سے بنائی گئی تصاویر کی بنیاد پر خطرناک کلاس رومز کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...