ترک قونصل جنرل کی سیکرٹری ماحولیات سے ملاقات،ماحولیاتی تحفظ میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
لاہور(کامرس رپورٹر)ترکیہ کے قونصل جنرل مہمت ایمن شمشیک نے اپنی اہلیہ میلتیم شمشیک کے ہمراہ محکمہ تحفظ ماحول و موسمیاتی تبدیلی پنجاب کی سیکر ٹری سلوت سعید سے محکمے کے دفترمیں ملاقات کی۔
پنجاب اور ترکیہ کے ماحولیاتی اداروں میں مشترکہ تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔اس موقع پر ڈی جی ادارہ تحفظ ماحول پنجاب عبداللہ نیئر شیخ، ڈی جی آمنہ منیر، ٹیم لیڈ ایڈووکیسی اینڈ کمیونیکیشن صائمہ مرتضیٰ، عاصم، ڈاکٹر واجد اور ای پی سی سی ڈی ایمبیسیڈر صائم علی دادا بھی موجود تھے ۔ ماحولیاتی تحفظ کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے باہمی رابطے جاری رکھنے ، ماحولیاتی تحفظ، موسمیاتی اورپائیدار ترقی کے شعبوں میں عملی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments