بڑے ہسپتالوں کے باہر رکشہ سٹینڈ زنہ بن سکے ،ٹریفک متاثر
اعلانات کے باوجود جناح، جنرل ، سروسز ، میو ، گنگا رام ہسپتال کے باہرجگہ مختص نہ ہوسکی
لاہور(سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے بڑے سرکاری ہسپتالوں کے باہر اعلانات کے باوجود رکشہ سٹینڈز نہ بن سکے ،جناح، جنرل ، سروسز ، میو اور گنگا رام ہسپتال کے اطراف میں کوئی جگہ مختص نہ ہوسکی جبکہ ٹریفک پولیس نے ہسپتالوں کے باہر سڑک کنارے کھڑے رکشے ہٹانے کا حکم دیدیا۔ جناح ہسپتال کے باہر مولانا شوکت علی روڈ پر مریضوں کو اتارنے اور لینے والے رکشہ ڈرائیورز سڑک کنارے کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ، پنجاب ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور پنجاب ٹرانسپورٹ کمپنی نے ماضی میں ہسپتالوں کے باہر رکشہ سٹینڈز بنانے کے اعلانات بھی کیے مگر منصوبہ عملی شکل اختیار نہ کر سکا۔رکشہ سٹینڈز نہ ہونے سے ہسپتالوں کے اطراف ٹریفک کی روانی بدستور متاثر ہورہی ہے جبکہ اپنی گاڑی یا موٹر سائیکل نہ رکھنے والے مریضوں کیلئے رکشہ ہی ہسپتال تک پہنچنے کا اہم ذریعہ ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments