یوم ِاساتذہ پر مرکزی تقریب میں ہیرو ایوارڈز تقسیم،خراج تحسین
اساتذہ کی محنت کا اعتراف کرتا ہوں:وزیر تعلیم،ہائی سکول میں لیکچر دیا،کیک بھی کاٹا
لاہور(خبر نگار)عالمی یومِ اساتذہ پر انکی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کے زیرِ اہتمام خصوصی تقریب کا انعقاد۔ وزیر تعلیم سکندر حیات، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن مدثر ریاض ملک، ڈی سی لاہور علی اعجاز نے شرکت کی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر لاہور 125 اساتذہ کو ہیرو ایوارڈ سے نوازا جائے گاجبکہ اساتذہ کیلئے آسان اقساط پر سکوٹیز اور فلیٹس کے منصوبے بھی لانے کا اعلان کیا گیا۔ دریں اثناوزیر تعلیم رانا سکندر حیات اساتذہ کے عالمی دن پر ہفتہ وار لیکچر کیلئے گورنمنٹ سکول لدھر پہنچے تو بچیوں نے انہیں بطور بیسٹ ٹیچر پھول اور تہنیتی کارڈز پیش کئے اور یوم اساتذہ کی مبارکباد دی۔ صوبائی وزیرنے بھی اساتذہ کو پھول پیش کئے اوربچیوں کے ہمراہ ٹیچر زڈے کاکیک کاٹا ،تکریم اساتذہ پرلیکچر دیا۔ صوبائی وزیرنے یوم اساتذہ پر مرکزی تقریب میں ہیرو ایوارڈز تقسیم کئے اور کہا پنجاب بھر میں 5 ہزار سے زائد اساتذہ کو ہیرو ایوارڈز دئیے گئے ہیں۔ اساتذہ کی محنت کا اعتراف کرتا ہوں۔ وزیر تعلیم نے ٹیچر ڈے پر اپنے پہلے استاد والدسمیت دیگر اساتذہ کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments