ٹریفک پولیس نے سوسے زائد چالان والی موٹرسائیکل پکڑلی
شہر ی کو1لاکھ 90 ہزارجرمانہ،موٹرسائیکل کو تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے والٹن روڈ سے قوانین کی خلاف ورزیوں پر 100 سے زائد ای چالان رکھنے والی موٹرسائیکل کو پکڑ لیا ۔ پٹرولنگ افسر غلام عربی اور تنویر نے موٹرسائیکل کے ای چالان چیک کیے تو 113خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ موٹرسائیکل سوار نے 89 مرتبہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل چلائی، 24مرتبہ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی۔ٹریفک پولیس نے موٹرسائیکل سوار کو ایک لاکھ 90 ہزار روپے جرمانہ عائد کرکے موٹرسائیکل کو تھانہ فیکٹری ایریا میں بند کر دیا۔سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کا کہنا ہے کہ ای چالان اور ڈیجیٹل چالان نادہندگان کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا۔ ای چالان نادہندہ سرکاری محکموں کو کلیئرنس کیلئے مراسلے بھی بھیجے جا رہے ہیں۔ لاہور میں 20 سے زائد ٹریفک خلاف ورزیوں پر اے این پی آر کیمروں کی مدد سے ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments