ستھرا پنجاب آفیسرز کویوسیز میں موجودگی یقینی بنانیکی ہدایت

ستھرا پنجاب آفیسرز کویوسیز میں موجودگی یقینی بنانیکی ہدایت

انسدادِ سموگ پر غور ،لوڈر رکشوں کی نقل وحرکت کو ڈیجیٹائز کیا جائیگا:وزیر بلدیات

لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت ستھرا پنجاب اتھارٹی آفس میں اجلاس کے دوران مختلف تحصیلوں میں اینٹی لٹرنگ انسپکشنز اور انسدادِ سموگ اقدامات پر غور کیا گیا۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ زید بن مقصود اور ڈی جی ستھرا پنجاب اتھارٹی عمر جاوید بھی موجود تھے جبکہ ملتان، گوجرانولہ، ڈی جی خان، فیصل آباد کے کمشنرز اور ایم ڈیز بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے ۔ کولیکشن پوائنٹس اور ویسٹ انکلوژرز کی تعداد پر بریفنگ دی گئی۔وزیر بلدیات نے کہا فیلڈ مانیٹرنگ آفیسرز (ایف ایم اوز)یونین کونسلز میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔ یونین کونسل سطح پر جیومیپنگ کا عمل تکمیل کے آخری مراحل میں ہے ۔ ہر بیٹ میں لوڈر رکشہ کی نقل وحرکت کو ڈیجیٹائز کیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے زور دیا کہ سموگ سے نمٹنے کیلئے محکمہ ماحولیات کی جانب سے جاری ہدایات پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ۔ دیہات میں فصلیں جلانے کے رپورٹ اسسٹنٹ کمشنر کو کریں۔ عارضی کولیکشن پوائنٹس سے کوڑا جلد از جلد ڈمپنگ سائٹس پر منتقل کیا جائے ۔ سڑکوں کی مینوئل صفائی سے گریز کیا جائے اور سموگ سیزن کے دوران صرف مکینیکل سویپرز کو بروئے کار لایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...