مولانا فضل الرحمن ودیگرکا زاہد میرکی وفات پراظہارتعزیت
لاہور (سیاسی نمائندہ)جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ودیگررہنمائوں نے جمعیت کے رہنما بلال احمد میر کے بھائی حاجی زاہد میرکی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ورثا اور خاندان کیلئے صبر کی دعا کی ہے ۔
جے یو آئی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل وصوبائی امیر مولانا امجد خان نے جامعہ ا شرفیہ میں بلال میر اور مرحوم کے صاحبزادوں سے ملاقات کی،اظہارتعزیت کیا اور کہا مرحوم کاعلما سے گھراتعلق تھا ۔ اس موقع پر حافظ اشرف گجر،مفتی شمس الحق،حافظ شفیق،قاری عبدالودود ،حافظ عبد الصمد ،راشد خان سواتی،عثمان خان بھی موجود تھے ۔دریں ا ثنا زاہد میر کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ مولانا عبد اللہ میمن نے پڑھائی ۔ نماز جنازہ میں مولانا امجد خان ،صوبائی جنرل سیکرٹری حافظ نصیر احرار،ضلعی امیر مولانا محب النبی،مولانا اسعد عبید اوردیگرنے شرکت کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments