رواں سال پولیس خدمت کاؤنٹرز سے 22 ہزار میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری
لاہور (کرائم رپورٹر)لاہور پولیس کے زیر انتظام شہر میں قائم 13 پولیس خدمت کاؤنٹرز پر شہریوں کو طبی و قانونی سہولیات فراہمی کا سلسلہ جاری ہے ۔
رواں سال پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے 22 ہزار سے زائد میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے ، اس دوران 4394 پولیس ملازمین اور اہلخانہ کو علاج معالجے کی سہولیات بھی فراہم کی گئیں۔سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ خدمت کاؤنٹرز شہریوں کو طبی و قانونی معاونت فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ میڈیکولیگل سرٹیفکیٹس کے بروقت اجرا سے شہریوں کو قانونی امور کی انجام دہی میں مدد مل رہی ہے جبکہ حادثات اور دیگر واقعات میں متاثرہ افراد کو ضروری طبی و قانونی معاونت یقینی بنائی جا رہی ہے ۔ پولیس خدمت کاؤنٹرز کے ذریعے شہریوں کو بہتر اور بروقت سہولیات فراہمی کا سلسلہ جاری رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments