سینی ٹیشن فیس چالان آج سے گھروں ،پراپرٹی مالکان تک پہنچانے کا عمل شروع
شہر میں ابتدائی طور پر زون 5اور 6میں پائلٹ منصوبے کے تحت چالان تقسیم ہونگے، یہ سلسلہ دیگر شہروں تک بھی پھیلایا جائیگاجولائی سے دسمبر 2026تک بل جاری کرنیکا فیصلہ ،چالانوں کی سو فیصد تقسیم یقینی بنانیکی ہدایت ، بروقت وصولی پر بھی نظر رکھی جائیگی
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں سینی ٹیشن فیس وصولی کیلئے عملی اقدامات کا آغاز ، لاہور میں آج سے سینی ٹیشن فیس کے چالان گھروں اور پراپرٹی مالکان تک پہنچانے کا عمل شروع ہوگا۔ ابتدائی طور پر زون پانچ اور زون چھ میں پائلٹ منصوبے کے تحت چالان تقسیم کیے جائینگے جسکے بعد یہ سلسلہ پنجاب کے دیگر شہروں تک پھیلایا جائے گا۔ سینی ٹیشن فیس کے ابتدائی چھ ماہ، یعنی جولائی سے دسمبر 2026 تک کے بل جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیل کے مطابق پنجاب میں سینی ٹیشن فیس نظام پر عملدرآمد کا آغا ز ہوگیا، لاہور میں آج سے پراپرٹی مالکان کو سینی ٹیشن فیس کے چالان پہنچانے کا عمل شروع کیا جا رہا ہے ۔ابتدائی مرحلے میں زون پانچ اور زون چھ کو پائلٹ منصوبے کیلئے منتخب کیا گیا ہے ۔ متعلقہ حکام کو چالانوں کی سو فیصد تقسیم یقینی بنانے کی ہدایت کر دی گئی۔سینی ٹیشن فیس کے ابتدائی چھ ماہ کے بل جاری کیے جائینگے ۔جولائی سے دسمبر 2026 تک کی فیس کے چالان پراپرٹی مالکان کو بھجوائے جائینگے ۔بلوں کی ادائیگی کیلئے نومبر 2026 آخری تاریخ مقرر ہونے کی اطلاع ،حکام نے متعلقہ عملے کو چالان بروقت مکمل طور پر گھروں اور پراپرٹی مالکان تک پہنچانے کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ چالانوں کی تقسیم کی مؤثر نگرانی کی جائیگی۔ منصوبے کے نتائج کا جائزہ لینے کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی سینی ٹیشن فیس چالان تقسیم کیے جائینگے ۔ صوبے بھر میں رجسٹرڈ پراپرٹیز کو اس نظام میں شامل کرنے کا منصوبہ ہے ۔ متعلقہ حکام کو چالانوں کی تقسیم میں کسی قسم کی کوتاہی سے بچنے اور سو فیصد ڈیلیوری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ سینی ٹیشن فیس چالانوں کی بروقت تقسیم اور وصولی عمل پر بھی نظر رکھی جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments