گورنر راج ، ایمرجنسی لگاناسسٹم کیلئے خطرناک:فنکشنل لیگ
سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہی موثرہوتا،جمہوریت کیلئے ضلعی حکومتوں کا سسٹم ناگزیر
لاہور(نامہ نگار خصوصی) فنکشنل مسلم لیگ نے خیبرپختونخوامیں گورنر راج اور ایمرجنسی لگانے کو سسٹم کیلئے خطرناک قرار دیتے کہا ہے کہ افسوس کہ یہ ناخوشگوار فریضہ ایسی حکومت نے انجام دیا جو خود کو جمہوری کہتی ہے ۔ پارٹی کے سیکرٹری جنرل شاہد محمود خان کاکہناہے کہ سیاسی مسائل کا سیاسی حل ہی موثر اور نتیجہ خیز ہوتا ہے ،افسوس یہ ہے کہ پاکستان میں گورنر راج پیپلز پارٹی کے دور میں ہی کیوں لگتے ہیں۔ دھشت گردی کے خاتمہ کیلئے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے اور اس پر سیاست کی گنجائش نہیں۔
انہوں نے کہا اگر بد امنی اور لا قانونیت کی بنیاد پر ایمرجنسی لگنا شروع ہو گئی تو کیا باقی صوبے اس سے بچ پائیں گے ۔ دھشت گردی کیخلاف سیاسی جماعتوں کو فوج کے پیچھے کھڑا ہونا چاہیے ،دھشت گردی کیخلاف نیشنل ایکشن پلان پر نظر ثانی کی ضرورت ہے انہوں نے کہا ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کیلئے ضلعی حکومتوں کا سسٹم ناگزیر مگر افسوس صوبائی حکومتیں انہیں ہضم نھیں کر پاتیں ۔ یہ کیسی جمہویت ہے کہ مسائل کی آگ میں جل رہاہے مگر حکمرانوں کی عیاشیوں کا سلسلہ جاری ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments