کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشددسے بہو جاں بحق

کاہنہ میں سسرالیوں کے مبینہ تشددسے بہو جاں بحق

خاتون کی لاش باتھ روم سے ملی، پیشانی پر زخم ، گھر میں لڑائی معمول تھا نورین کی طبعی موت ہوئی :شوہر، میری بہن کو سسرالیوں نے مارا:بھائی سلیم

کاہنہ (نمائندہ دنیا)کاہنہ کے علاقہ جھلکے گاؤں میں سسرالیوں کے مبینہ تشدد سے بہو جاں بحق ہوگئی ۔تفصیلات کے مطابق کاہنہ کی رہائشی نورین کی شادی اڑھائی سال قبل جھلکے گاؤں میں بلال سے ہوئی تھی جس کا ایک بچہ بھی تھا، شادی کے بعد گھر میں لڑائی جھگڑا معمول تھا ،گزشتہ روز نورین کی باتھ روم میں لاش پڑی ہوئی تھی جسکی پیشانی پر زخم کا نشان تھا ،شوہر بلال نے پولیس کو کال کی جس پر پولیس اور نورین کے ماں باپ موقع پر پہنچ گئے ، شوہر کاکہنا تھاکہ نورین کی طبعی موت ہوئی جبکہ نورین کے بھائی سلیم کا کہناتھا کہ میری بہن سسرالیوں کے تشدد سے جاں بحق ہو ئی ،پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ اصل حقائق پولیس تفتیش میں منظر عام پر آئینگے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...