پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی کرنیوالا گاڑی سمیت حوالات جاپہنچا

پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی کرنیوالا  گاڑی سمیت حوالات جاپہنچا

لاہور (آئی این پی) پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی کرنے پراپلائیڈ فار گاڑی کا ڈرائیور حوالات جاپہنچا۔

ایئرپورٹ روڈپر پٹرولنگ آفیسر عمران نے اپلائیڈ فار گاڑی کوٹریفک وائیلشن پر روکا ڈرائیور نے کاغذات دکھانے کی بجائے فون کرکے اویس نامی نوجوان کو بلالیا ،ملزم نے لگڑری گاڑی سے اترتے ہی پٹرولنگ آفیسر سے بدتمیزی اور دست و گریبان ہونے کی کوشش شروع کردی۔ سی ٹی او لاہور عبدالرحیم شیرازی کے نوٹس پر ملزم اویس کیخلاف کارسرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ درج، ملزم گاڑی سمیت تھانہ جنوبی چھائونی بند کر دیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...