ہمیں دین کی آبیاری کیلئے مدارس کو سپورٹ کرناچاہئے :عبد الغفار روپڑی

ہمیں دین کی آبیاری کیلئے مدارس کو  سپورٹ کرناچاہئے :عبد الغفار روپڑی

لاہور (سیاسی نمائندہ) مدارس نے ہمیشہ مثبت سوچ والے علما پیدا کیے ،آج معاشرے میں اصلاح کی اشد ضرورت ہے۔

یہ بات مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جامعہ القدس چوک دالگراں میں مشاورتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے کہی ۔اس موقع پر پروفیسر عبد المجید مولانا حافظ عبد الوہاب روپڑی مولانا شکیل الرحمٰن ناصر حافظ عبد الوحید شاہد مولانا حافظ امجد اقبال گھمن پروفیسر ابوبکر صدیق مولانا سلمان شاکر قاری فیاض ودیگر علماموجود تھے ۔ حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا دعوت وتبلیغ کے لیے ہمیں نبی اکرم ؐکی سیرت کو اپنانا ہوگا ،مدارس اسلام کے قلعے ہیں ہمیں دین کی آبیاری کیلئے انہیں ہر طرح سپورٹ کرنا چاہیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...