حقوق العباد کی حفاظت وادائیگی بھی ضروری :حافظ ابراہیم نقشبندی
لاہور(سیاسی نمائندہ)نامورروحانی و اصلاحی شخصیت حافظ ابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ عبادات کے ساتھ ساتھ حقوق العباد کی حفاظت وادائیگی بھی ضروری ہے۔
حقوق العباد کا معاملہ سنگین ہے کسی بہن، بیٹی یا دوسرے وارث کو اس کے شرعی حق سے محروم کرنا ظلم ہے ،کہ والدین اور خاندان کے بزرگوں کو چاہیے کہ وہ اپنی زندگی میں جائیداد اور مالی معاملات بارے واضح رہنمائی فراہم کریں۔ ہر مسلمان اپنے معاملات کا جائزہ لے کہ کسی کا کوئی حق تو باقی نہیں کسی کاقرض واپس کرنا،وراثت کی منصفانہ اور بروقت تقسیم کرنا، امانت ادا کرنا، ملازمین کی اجرت بروقت دینا اور رشتہ داروں کے حقوق کا خیال رکھنا بھی دینداری کا حصہ ہے ۔ عبادت گزار ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ انسان لوگوں کے حقوق سے بے فکر ہو جائے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے جامع مسجد دارالشفا شاہ جمال لاہورمیں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments