سیکرٹری صحت نے 3بڑے منصوبوں کی انتظامی منظوری دیدی

سیکرٹری صحت نے 3بڑے منصوبوں کی انتظامی منظوری دیدی

حکومت صوبہ بھر میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہے ،صوبائی وزیر خواجہ سلمان

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )سیکرٹری صحت پنجاب نے 3بڑے منصوبوں کی انتظامی منظوری دیدی ۔نواز شریف میڈیکل ڈسٹرکٹ لاہور میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف پیڈیاٹرک ہیلتھ سائنسز 17 ارب 25 کروڑ ، گوجرانوالہ میں مریم نواز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی 15ارب 39 کروڑ لاگت سے تعمیر کیا جائے گا ۔ اسی طرح لیہ میں 4ارب 40 کروڑ سے میڈیکل کالج بنایاجائیگا۔آئی ڈیپ اور سی اینڈ ڈبلیو ان تینوں منصوبوں کی ایگزی کیوٹنگ ایجنسیز ہونگی۔صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کاکہناہے حکومت عوام کیلئے شعبہ صحت میں اربوں کے تاریخی اقدامات اٹھا رہی ہے ،عوام کوصحت کی بہترین سہولیات فراہمی کیلئے کوشاں ہے اورصوبہ بھر میں نئے ہسپتالوں کا جال بچھا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...