ہیڈ کے وسائل کیمطابق انرولمنٹ ٹارگٹ مقرر کیاجائے :ٹیچرز یونین
لاہور(خبر نگار)پنجاب ٹیچرز یونین پنجاب کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت نے کہا ہے کہ انرولمنٹ ٹارگٹ مقرر کرنے سے قبل ہر تعلیمی ادارے کے ہیڈ سے اسکے وسائل کے مطابق انرولمنٹ ٹارگٹ مقرر کیا جائے ہر ادارے کیلئے 10 فیصد انرولمنٹ ٹارگٹ پورا کرنا ممکن نہیں ہوتا۔۔۔
کیونکہ سکولوں میں اساتذہ، درجہ چہارم عملہ کی کمی اور بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جہاں مزید 10 فیصد انرولمنٹ ٹارگٹ پورا کرنے کیلئے دباؤ ڈالنا، چھٹی کے بعد ہیڈز و اساتذہ کو دفاتر طلب کر کے بطور سزا گھنٹوں باہر بٹھانا،ملازمت سے برخاستگی دھمکیاں دینا دراصل بوگس انرولمنٹ کروانا ہے ،غیر حقیقی انرولمنٹ ٹارگٹ مقرر کر کے حکام کو گمراہ کیا جا رہا ہے ۔وزیر اعلٰی محکمہ تعلیم کے اعدادوشمار پر انحصار کی بجائے تھرڈ پارٹی سے تعلیمی اداروں کی صورتحال اور مسائل کا آڈٹ کروائیں تاکہ حالات سے آگاہی مل سکے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments