دینی خدمات پرنبیرہ عندلیب نعیمی کیلئے دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ
لاہور (سیاسی نمائندہ)دینی تعلیم کے شعبے میں 35 سالہ گرانقدر خدمات کے اعتراف میں پرنسپل دارالعلوم سراجیہ نعیمیہ لاہور نبیرہ عندلیب نعیمی کو دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
اسلام آباد منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیر پیر عمران شاہ ولی نے انہیں ایوارڈ پیش کیا۔ یہ اعزاز پاکستان بھر کی ان نمایاں خواتین کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا جنہوں نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اپنی صلاحیتوں، محنت اور عزم سے نمایاں کردار ادا کیا۔نبیرہ عندلیب نعیمی متحدہ علما پنجاب بورڈ کی رکن ہونے کیساتھ مختلف دینی فورمز پر بھی اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ وہ 2018سے 2023 تک رکن پنجاب اسمبلی بھی رہ چکی ہیں۔دخترانِ پاکستان ایکسی لینس ایوارڈ کے ذریعے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی خواتین کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments